نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں رواں برس ابتدائی 9 ماہ کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 16 بچے جان کی بازی ہار گئے، زیژن زیرو کے ریکارڈ کے مطابق ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں ، گزشتہ سال بھی 18سال تک کی عمر کے 5 بچے ان حادثات کی نظر ہو چکے ہیں ، ٹریفک حادثات کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 16 بچوں میں 13 بچے بڑی اور لکژریوں گاڑیوں کے حادثات میں جان سے گئے، جن میں ایس یو وی، پک اپ ٹرکس ، بسیں اور ٹرکس شامل ہیں، ڈانا لرنر نے بتایا کہ ان کا 9 سال کا بیٹا مزید نشونما کا حق رکھتا تھا، لیکن اس طرح ہونا بدقسمتی ہے، رواں سال کے تیسرے کوارٹر کے دوران ٹریفک حادثات کے دوران 30 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں، اور یہ تعداد 2018 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے ، رواں برس ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے ڈرائیورو ں کی تعداد ریکارڈ ہائی 63 رہی ہے۔