IMF کو3 ارب ڈالر سودکی ادائیگی

0
78

اسلام آباد(پاکستان نیوز) آئی ایم ایف کو قرضوں پر سود کی مد میں 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ ادائیگیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا عالمی بینک کے قرض سے چلنے والے58 منصوبوں کیلئے 14 ہزار 806 ملین ڈالر کی کمٹمنٹ کی گئی۔ داسو اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 30 جون 2025 تک مکمل ہوگا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے وزارت خزانہ سے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہر پروگرام کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہایہ ملک ایسے نہیں تباہ ہو رہا، ہم سب کااس میں حصہ ہے ۔ سیکرٹری کاظم نیاز نے بتایا کل 298 منصوبوں میں سے 146 کثیرالجہتی اور 152 دو طرفہ شراکت داروں کے تعاون سے جاری ہیں کثیر الجہتی منصوبوں میں سے عالمی بینک کے 63 منصوبے، ایشیائی ترقیاتی بینک 54،ایفاد 6 ، اسلامی ترقیاتی بینک 14 اور یورپی یونین کے 21منصوبے ہیں۔ دوطرفہ منصوبوں میں سے 16 چین، 13 سعودی عرب، اور اٹلی، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے 60 جبکہ کوریا کی طرف سے 15منصوبوں کو فنڈز فراہم کئے گئے۔ ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی سمگلنگ کی خبروں پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین اوگرا کوآج طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ کو بتایا فائیو جی نیلامی مارچ، اپریل میں ہونے کا امکان ہے، سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہوگئی ،حکومت کہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں۔37 مقامی کمپنیاں موبائل بنا رہی ہیں، مقامی طور پر 2 کروڑ موبائل سالانہ تیار ہو رہے ہیں، 40 فیصد سمارٹ فون ہیں۔پاکستان میں ٹیلی کام صارفین پر 34.50 فیصد ٹیکس ہے، سری لنکا میں 20 سے 40 فیصد، بنگلادیش 21 سے 33 فیصد، بھارت میں 18.5فیصد اور نیپال میں 26فیصد ہے۔ ٹک ٹاک ہماری شکایت پر سب سے زیادہ کارروائی جبکہ ایکس سب سے کم کرتا ہے۔ وی پی این کے باوجود ایکس کے صارفین 70 فیصد کم ہوئے ، صرف 30 فیصد وی پی این پر ایکس استعمال کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here