گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
33

ٹوکیو(پاکستان نیوز) جاپان میں گزشتہ ماہ اوسط درجہ حرارت سے 2.16 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس نے گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھنے کا آغاز 1898 میں ہوا تھا اور تب سے رواں برس کا ماہ جولائی گرم ترین مہینہ قرار پایا ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں گرمی کے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ 126 سالہ تاریخ میں ماہ جولائی کے دوران اتنی گرمی کبھی نہیں پڑی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here