واشنگٹن(پاکستان نیوز ) امریکی ماہرین اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ایک بڑے گروپ نے صدر ٹرمپ کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاملات جلد کنٹرول نہ ہوئے تو پھر امریکی فوقیت کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں ، صدر ٹرمپ کی انتہا پسندانہ سوچ اور بیجا ضد ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جا رہی ہے ، فوجی افسران کبھی بھی اپنی عوام پر اسلحہ نہیں تانے گے ، معروف سکالر ڈاکٹر مائیکل جے رائٹ کے مطابق ریاستی حکومتیں کبھی بھی صدر کی اس پالیسی پر عمل نہیں کرینگی کہ فوجی اہلکار ریاستوں میں جا کر انتظامی کنٹرول سنبھالیں ، شاید صدر کے پاس یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ ریاستی حکومتوں کی منظوری کے بغیر فوجی اہلکاروں کو وہاں تعینات کریں ، امریکی تھنک ٹینک کے اداروں کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کرفیو کی دھجیاں بکھیڑ کر لوگ احتجاج کیلئے باہر نکلے ، جب کسی معاشرے میں ایسا ماحول پیدا ہو جائے تو پھر سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ وہ معاشرہ زوال پزیری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریاست منی سوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلی سن نے اعلان کیا چاروں اہلکار اس جرم میں برابر شریک ، انکی سزاو¿ں کا فیصلہ عدالت کریگی۔