ٹرمپ کے جھوٹ کا جال جمہوریت کیلئے خطرہ ہے:بائیڈن

0
112

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے ”جھوٹ کا جال” امریکہ کی جمہوریت کے لیے مسلسل خطرہ ہے، کیپیٹل ہل حملے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بائیڈن نے خبردار کیا کہ ٹرمپ نے ووٹ چوری کے جھوٹے دعوے کیے جو کہ امریکہ کی جمہوریت اور الیکشن کو چوری کرنے کے لیے پراپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں تھا، ہمیں اس بارے میں بالکل واضح ہونا چاہئے کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ، ٹرمپ کبھی یہ قبول نہیں کر سکتا ہے کہ وہ ہار گیا، بائیڈن نے کہا گزشتہ انتخابات کے دوران سابق صدر اور ان کے حامیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ عوام کے ووٹ کو دبا کر ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے، آپ لوگ کوشش کے باوجود 6 جنوری سے دور نہیں ہو سکتے ہیں، احتساب ہونا ضروری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کس کیخلاف ہو رہا ہے، کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ٹرمپ کے جھوٹے دعوے اس بات کا امکان کم کر سکتے ہیں کہ مستقبل میں امریکہ میں اقتدار کی منتقلی پْرامن ہوگی ، اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر ایڈورڈ فولی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سب سے بڑا جھوٹ جیت رہا ہے اور یہ کہ پچھلے 12 مہینوں میں یہ شدت اختیار کر گیا ہے، یہ 6 جنوری سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ٹرمپ کی مرکزی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے پاس جون کے آخر میں بینک میں 90 ملین ڈالر تھے، جبکہ عوامی فائلنگ کے مطابق، ایک اور اکاؤنٹ میں 7.7 ملین ڈالر تھے، بائیڈن نے کہا کہ صدارتی دوڑ کے نتائج پر سوال اٹھانا ان کے لیے منافقانہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here