سرکاری نوٹیفیکیشن جاری، راجہ محمد یعقوب صدر، میاں ثقلین جنرل سیکرٹری، سید علی بختیاری نائب صدر، یاسین چوہان خازن، شفیق احمد ایڈیشنل سیکرٹری منتخب
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف شکاگو کے تنظیمی انتخابات 13، مارچ کو مقامی دفتر میں منعقد ہوئے، اوورسیز قیادت کے زیر ہدایت منعقدہ انتخابات میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جس کی توثیق کرتے ہوئے مطلوبہ نوٹیفیکیشن مرکزی قیادت کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، بلا مقابلہ منتخب ہونےوالے عہدیداران میں راجہ محمد یعقوب صدر، میاں ثقلین جنرل سیکرٹری، سید علی بختیاری نائب صدر، یاسین چوہان فنانس سیکرٹری اور شفیق احمد ایڈیشنل سیکرٹری شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر راجہ محمد یعقوب نے اراکین کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائد پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کے منشور و اہداف کی تکمیل کیلئے تمام توانائیاں صرف کرینگے، انہوں نے اس موقع پر ساتھیوں سے مکمل اتحاد و اخوت کی اپیل کرتے ہوئے تحریک مخالف گروہ کی مذمت کی اور واضح کیا کہ اس گروہ کا کوئی فرد بھی تنظیم اک رکن نہیں، نہ ہی انہوں نے قیادت کی ہدایات کے مطابق رکنیت حاصل کی،ا نہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے مطلوبہ رکنیت سازی سے 30 فیصدزائد رکن بنائے، راجہ یعقوب نے چیپٹر کی ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا جن میں خواتین، یوتھ، اسپیشل ایونٹ، ہیلتھ کمیٹیاں اور بزنس کونسل وغیرہ شامل ہیں۔ راجہ یعقوب کے علاوہ دیگر منتخب عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔