اوہائیو(پاکستان نیوز)مسلم امیدواروں کی بڑی تعداد انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکہ کی سیاست کو بدلنے میں کردار ادا کر رہی ہے، حال ہی میں اوہائیو سے تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم خاتون منیرا عبداللہی امیدوار اسٹیٹ سینیٹر کے طور پر کامیاب ہوئی ہے ، حلف برداری کی تقریب کے بعد استقبالیہ اور کچھ دیر بعد ایک کاکس کا اجلاس ہوا۔ مسلم خاتون رکن منیرا نے نے پہلی بار اپنے نئے دفتر کا دورہ کیا، دی نیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے منیرا نے بتایا کہ پچھلی کانگریس خاتون جس کے پاس دفتر تھا، نے میرے لیے ایک بہت اچھا خط چھوڑا جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں مجھ پر کتنا فخر ہے، اور اس کردار کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔سابق رکن نے میرے کردار کی وجہ سے اپنا کچھ ذاتی سامان بھی میرے لیے چھوڑ دیا جیسا کہ صوفہ سیٹ جو واقعی بہت اچھا ہے، کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی منیرا نے کولمبس میں ساتھی صومالی امریکیوں کی مدد سے اپنا انتخاب جیتا، جو کہ ریاستہائے متحدہ میں سب سے بڑی صومالیـامریکی برادریوں میں سے ایک ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت متعدد مسلم امریکی خواتین ریاستی ایوانوں، جنرل اسمبلیوں، سکول بورڈز اور ملک بھر میں دیگر منتخب عہدوں پر سیاسی کیریئر کا آغاز کر کے تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ان کے تجربات آنے والے سالوں میں مقامی سیاسی منظر نامے کو نئی شکل دے سکتے ہیں، جو صدیوں سے سفید فاموں کے زیر تسلط ہے۔