بروکلین میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی ہولناک واردات

0
174

بروکلین (پاکستان نیوز) بروکلین میں قتل کی ہولناک واردات سامنے آ گئی ، 26سالہ فلسطینی نژاد خالد احمد نامی نوجوان نے اپنے والد کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے ، پولیس کے مطابق خالد احمد نے نہ صرف اپنے والد کی لاش کے ٹکڑے کیے ہیں بلکہ ان کو کھایا بھی ہے ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر جیل منتقل کیا جہاں 57سالہ اعماد احمد کی لاش کے ٹکڑے ہر طرف بکھرے پڑے تھے ، پولیس نے اعماد کا ہسپتال سے طبی معائنہ بھی کرایا تھا کہ اس نے اپنے والد کی لاش کو کھایا ہے یا نہیں لیکن اس کے متعلق ابھی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے، اس سے قبل خالد احمد کے والد نے پولیس کو شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے پاس ایک چاکو بھی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا تھا ، ملزم کے متعلق یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ نیویارک کی مہنگی ترین زندگی سے بہت ناخوش تھا اور فلسطین واپس جانا چاہتا تھا جس کا اظہار وہ اپنے بلاگ پر بھی کئی مرتبہ کر چکا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here