COPOکا تارکین کو مفت قانونی سروس فراہم کرنیکااعلان

0
3

نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) نے امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تارکین کے لیے مفت قانونی خدمات کی فراہمی کا اعلان کر کے تہلکہ مچا دیا ہے ،اس بارے محمد رضوی نے کوپو کے آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ،انھوں نے بتایا کہ مفت قانونی خدمات کی بدولت تارکین کو وکیلوں کی بھاری فیسیں نہیں بھرنا پڑیں گی جس کی وجہ سے ان کو بڑا ریلیف ملے گا، ایسے تارکین جن کو آئس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے، ان کے کیس بھی بالکل مفت لڑے جائیں گے اور اس سلسلے میں تارکین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ، کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل وقت میں کمیونٹی کی مدد کو یقینی بنایا ہے ، اس مرتبہ بھی جتنی بھی امیگرنٹ کمیونٹی مشکلات سے دوچار ہے ،ان کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور سماجی فرض ہے جس کو ہر صورت پورا کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ غیرقانونی اور قانونی تارکین کے لیے امریکہ میں رہائش کے اخراجات برداشت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس سلسلے میں ان کی بھرپور مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنے کیسوں کا قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کر سکیں ، تارکین کو بلاامتیاز قانونی سروسز فراہم کی جائیں گی اور اس میں رنگ ، نسل، مذہب اور قومیت میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی ۔ انھوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ایسے تمام قانونی اور غیر قانونی تارکین کو کوپو کے مختلف دفاتر سے رابطہ کرنے کی اپیل کریں تاکہ ہم ان کی بروقت مدد کو یقینی بنا سکیں۔ محمد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ تارکین کو پیرا لیگل سٹاف کی خدمات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی ،غیرقانونی اور قانونی تارکین امریکہ بھرمیں موجود ہمارے دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں ، انہیں کیس کی تیاری سے لے کر عدالت میں سماعت تک تمام سروسز مفت فراہم کی جائیں گی،وکلا کسی بھی وقت ان کی قانونی رہنما ئی کے لیے موجود ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ICE کی جانب سے پکڑے گئے لوگوں کو خصوصی طور پر ہم قانونی سہولت فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی کوپو کی ٹیم کا تعارف کرایا جن میں صوفی خرم شہزاد، مسٹر چیمہ، ابراہیم شیر، نورین باروتی، ھیسن کھمیل، آمنہ طاہر، عمر رشید، شامل ہیں کمیونٹی کی بھرپور مدد کریں گے، محمد رضوی نے کہا جس کسی کو قانونی مدد کی ضرورت ہے، وہ ہمارے پاس آئے ،ہم انہیں ہر قسم کی قانونی امیگریشن کی مدد کر سکتے ہیں، ہمارا کوپو کا فون نمبر 718-434-3266 ہے، انہوں نے کہا کہ خرم شہزاد بھی امیگریشن کے معاملے میں مدد کرینگے، اگر کوئی شخص ICE نے پکڑا ہوا ہے تو بھی ہم ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ محمد رضوی نے کہا ہماری تمام سہولیات کی کوئی فیس نہیں ہے، ایک سوال کے جواب میں خرم شہزاد نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنے انٹرویو پر گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، ہم اس کے کیس کے مطابق اس کی مدد کر سکتے ہیں، مسز آمنہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے اندر یا باہر بھی ہم لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ خرم شہزاد نے کہا کہ جو شخص بھی نیا امریکہ میں آتا ہے وہ اسٹیٹ کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی سہولت نہ لے اس سے اس شخص کے مستقبل میں گرین کارڈ یا شہریت لینے میں مشکلات آسکتی ہیں، کیونکہ اسٹیٹ کی جانب سے یا فیڈرل اس شخص کو اپنے اوپر بوجھ سمجھے گی، محمد رضوی نے کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے وکیلوں کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو امیگریشن سے متعلق نا صرف آپ کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ امیگریشن کے متعلق آپ کی مشکلات کا حل بھی کرے گا، آپ کے کیس بھی لڑے گا اور تمام کام بالکل مفت ہوگا، محمد رضوی نے کہا کہ بہترین موقع ہے کہ آپ اپنے امیگریشن مسائل کا حل ان وکیلوں خے ذریعے حل کروائیں، تمام سہولیات صرف نیویارک اسٹیٹ کے رہائشیوں کیلئے ہیں محمد رضوی نے کہا کہ آج کل وکیل لوگوں کو ہزاروں ڈالر لے کر انہیں لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کے کام بھی نہیں ہوتے اس طرح یہ ٹھگ وکیل لوگوں سے ڈالر لیکر انہیں لوٹ رہے ہیں اس کوپو کی فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، ایک بار پھر ہمارے فون نمبر 718-434-3266 پر کال کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here