امریکا افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کا معترف، ایلس ویلز

0
113

اسلام آباد (پاکستان نیوز) امریکی حکومت کی جلد سبکدوش ہونے والی عہدیدار برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے افغانستان میں عمل کے لیے ’ٹھوس تعاون‘ پر پاکستان کی تعریف کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ باہمی تعلقات کا مستقبل اسلام آباد کی جاری حمایت پر منحصر ہے۔ آن لائن میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے گزشتہ سال ہم نے سفارتکار زلمے خلیل زاد اور پاکستان کی سول ملٹی قیادت میں ٹھوس تعاون دیکھا‘۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’امریکا اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری کی بنیاد ہماری ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن کے لیے تعمیری کام کرنے پر محیط ہے‘۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here