بے روزگار ی میں نمایاں کمی ، 22ریاستیں امدادی پیکج ختم کرنے کیلئے تیار

0
130

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار افراد کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد 22 ریاستوں نے 300 ڈالر ہفتہ کے امدادی پروگرام کو بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، ٹیکساس ، جارجیا ، اوہائیو ، لووا ، فلوریڈا ، کنساس سمیت دیگر 24 ریاستوں نے بے روزگاری کی تعداد میں نمایاں کی کے بعد 300ڈالر ہفتہ کے امدادی پیکج کو بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، کچھ ریاستیں اس امدادی پیکج کو آئندہ مہینے سے ہی ختم کرنا چاہتی ہیں جس سے بے روزگار امدادی فنڈز سے مستفید ہونے والے 300ڈالر ہفتہ کی امدادی رقم سے محروم ہو جائیں گے ۔ دوسری طرف کرونا متاثرین اور بے روزگار افراد کا کہنا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے امدادی پیکج کو ختم کرنے کا فیصلہ بہت جلد بازی میں کیا جا رہا ہے ، خاتون شہری لٹیرشیا ہیمپٹن نے بتایا کہ وہ امدادی پیکج ختم ہونے پر اپنے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بل دینے سے قاصر ہوں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here