لداخ : چینی اقدام کی حمایت پر پاکستان کو عالمی دباﺅ کا سامنا

0
302

نیویارک (پاکستان نیوز) چین اور بھارت کے درمیان لداخ کے معاملے پر تنازع کے بعد پاکستان پر عالمی طاقتوں کا بے پناہ دباﺅ ہے کہ وہ چین سے اپنے تعلقات کو محدود کرے ، دفتر خارجہ کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران یہ بتایا کہ لداخ کے معاملے پر چینی اقدام کی حمایت پر پاکستان کو عالمی طاقتوں کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ، یورپ کی جانب سے پہلے ہی پاکستانی ائیر لائن کے لیے دروازوں کو بند کیا جا چکا ہے ،پاک چین اقتصادری راہداری کی تعمیرات کے حوالے سے پاکستانی حکام کی چینی انجینئرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کھلی چھوٹ دینے کے معاملے پر بھی عالمی طاقتوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے ، اب دیکھنا ہو گا کہ پاکستان عالمی دباﺅ کے باوجود چین سے اپنے تعلقات کو محدود کرتا ہے یا پھر ان تعلقات کو برقرار رکھا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here