واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔ نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کےاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلاءبے وقوفانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔