امریکہ جنگی صورتحال میں یوکرائن پر دبائو ڈال رہا ہے :چین

0
90

بیجنگ (پاکستان نیوز) چین نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرائن کے بحران پر تنائو پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ یوکرائن پر دبائو ڈال رہا ہے ، وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ چین روس پر نئی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے اور چین کے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو دفاعی ہتھیار فراہم کر کے تناؤ کو ہوا دے رہا ہے،چین اور روس کے تعلقات چینی رہنما شی جن پنگ کے دور میں مزید قریب تر ہوئے ہیں جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی میزبانی کی تھی۔ دونوں فریقوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں سابق سوویت جمہوریہ میں نیٹو کی توسیع کی ماسکو کی مخالفت اور تائیوان کے خود مختار جزیرے پر چین کے دعوے کی حمایت کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here