ووہان کی بڑی لیب نے کورونا کے چین سے پھیلاﺅ کا خدشہ ظاہر کر دیا

0
159

 

نیویارک (پاکستان نیوز) ووہان کی سب سے بڑی قومی لیب نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے ووہان لیب سے پھیلنے کے امکانات موجود ہیں ، وہان انسٹی ٹیوٹ فار ویرالوجی کے ڈائریکٹر وینگ یانی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کورونا وائرس چینی لیب سے پھیلا ہو کیونکہ 2004میں چمکادڑ سے پھیلانے والے سورس وائرس اور دیگر متوقع وائرسز پر تحقیق کی گئی تھی جس میں کوویڈ 2 نامی وائرس بھی شامل تھا ، ہو سکتا ہے کہ لیب سے اس وائرس کو لیک کیا گیا ہو لیکن اس کے متعلق کوئی مصدقہ اطلاعات موجود نہیں ہیں ۔اس سلسلے میں پروفیسر شی زینگلی جوکہ چین کو” چمکادڑ خاتون“ کے نام سے بھی پکارتے ہیں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس کے لیب کے ذریعے سے پھیلنے کے بھرپور امکانات موجود ہیں جس پر عالمی سطح پر تحقیق ہونی چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here