نیویارک گورنر نے چھوٹے تاجروں کیلئے قرضوں کا اعلان کر دیا

0
156

 

تمام تاجر آن لائن قرضوں کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں ، ناسو کاﺅنٹی میں بھی تاجروں کیلئے قرضوں کا اعلان

نیویارک (پاکستان نیوز) گورنر نیویارک کومیو نے چھوٹے تاجروں کے لیے قرضوں کا اعلان کر دیا ہے ، اس سلسلے میں نیویارک کے شہری آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جس کے بعد ان کو چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے ۔ شہری esd.ny.gov/nyforwardloans. سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں ، دریں اثنا ناسو کاﺅنٹی نے کورونا وائرس سے متاثر چھوٹے تاجروں کی مالی امداد کے لیے 5لاکھ ڈالر تک کے چھوٹے قرض دینے کی پیشکش کر دی ہے ، ناسو کاﺅنٹی حکام کے مطابق ہمیں پوری امید ہے کہ تاجروں کو قرضوں کے اجراح سے ہمیں مزید 10ملین ڈالر بھی قومی فنڈ سے جاری کیے جائیں گے ، نیویارک کے گورنر نے چھوٹے تاجروںکو ریلیف دینے کے لیے100ملین ڈالر کا منصوبہ بنا رکھا ہے ، ناسو کاﺅنٹی حکام کے مطابق چھوٹے تاجروں کو قرضوں کے اجراح سے ان کو اپنے کاروبار کو دوبارہ سے شروع کرنے میں مدد ملے گی ، قرضوں کے اجراح کا مقصد بھی یہی ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ان کے پاﺅں پر دوبارہ کھڑا کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here