عام انتخابات ضلعی انتظامیہ سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

0
41

لاہور(پاکستان نیوز)رات گئے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، تحریک انصاف کی درخواست پر عام انتخابات ضلعی انتظامیہ سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 8 فروری کے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ایک رکنی بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی، جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ اس سے قبل بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لئے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسروں کو لینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here