راولپنڈی(پاکستان نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ قید قبول ہے موت قبول ہے لیکن عاصم منیر کی غلامی کسی صورت قبول نہیں، چاہے اسٹیبلشمنٹ ہو یا فارم 47 کی حکومت پی ٹی آئی کسی سے مزاکرات نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان نے اپنے بھائی کا تفصیلی پیغام جاری کر دیا۔ ڈاکٹر عظمی خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ “قید قبول ہے موت قبول ہے لیکن عاصم منیر کی غلامی کسی صورت قبول نہیں ہے۔عاصم منیر بہت ظالم شخص ہے یہ ذہنی مریض اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کر گزرے گا مریدکے کشمیر 26 نومبر قتل عام سوچنے کیا جتنا ظلم اس کے دور میں ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا سارا اختیار آج اس کے پاس ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کو کیوں جیل میں رکھا ہوا ہے بشری بی بی کا کیا قصور ہے ۔ چاہے اسٹیبلشمنٹ ہو یا فارم 47 کی حکومت پی ٹی آئی کسی سے مزاکرات نہیں کرے گی۔ ” ڈاکٹر عظمی خان کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ “جن حالات میں جس طرح قید تنہائی میں مجھے اور بشری بی بی کو رکھا جارہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بدترین قید ہمیں منظور ہے لیکن کسی صورت عاصم منیر کی غلامی منظور نہیں ہے۔ قید میں بے شک موت آجائے لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا۔ پارٹی معاملات کے بارے باہر بہت کنفیوژن ہے اس کو ختم کرنے کے لیے عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سلمان اکرم راجہ پر مکمل بھروسہ ہے ان کے ذریعے میرا پارٹی کے لیے پیغام جائے گا۔










