اسرائیلی حکام کی کملا ہیرس کے نیتن یاہو کے خطاب کو نظر انداز کرنے پر تنقید

0
102

واشنگٹن(پاکستان نیوز) نامعلوم اسرائیلی حکام نے مبینہ طور پر نائب صدر کملا ہیریس کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کو نظر انداز کرنے کے منصوبے پر تنقید کی۔ نائب صدر عام طور پر ایسے مشترکہ خطابات کی صدارت کرتے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بین کارڈن ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن کے ساتھ خطاب کی صدارت کریں گے۔اسرائیلی حکام نے برطانیہ کے اخبار ٹیلی گراف کو بتایا کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس اچھے اور برے میں تمیز کرنے سے قاصر ہیں اور وزیر اعظم کی تقریر کو نظر انداز کرنا ایک اتحادی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here