ڈیموکریٹس کی ہاوس میں کمی”پلوسی“ کنٹرول کھو سکتی ہیں ؟

0
186

نیویارک (پاکستان نیوز)مضبوط امیدواروں کے آنے سے نینسی پلوسی ہاﺅس کا کنٹرول کھو سکتی ہیں ، فوکس نیوز کے میزبان کرس ویلیز کے حالیہ تجزیے میں ان خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ الیکژینڈریا کورٹیز ، اینا پریسلے ، الہان عمر اور راشدہ طالب کے سکواڈ کی وجہ سے ہاﺅس سپیکر نینسی پلوسی کو ہاﺅس کی کارروائی چلانے میں کافی چیلنجز کا سامنا ہوگا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نینسی پلوسی ہاﺅس کا کنٹرول کھو دیں ، بریٹ برٹ کے مطابق ویلیس نے بتایا کہ یہ ڈیموکریٹس کے لیے بہت دلچسپ ہوگا کہ وہ ہاﺅس میں نہیں جیت سکیں گے ،مجھے ہاﺅس کے اندر ڈیموکریٹس کی طاقت کا باخوبی اندازہ ہے ، وہ ہاﺅس میں آدھی درجن سے زائد سیٹیں ہار چکے ہیں ، انھوں نے کہا کہ پولیس کو ڈی فنڈ کرنے سمیت بہت سے مسائل پر کچھ اراکین کی رائے اکثریت سے بہت مختلف ہے اب ہاﺅس کی کارروائی کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگی جوکہ دیکھنے کے قابل ہوگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here