واشنگٹن(پاکستان نیوز) عدالت نے جوبائیڈن کا تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔ جج نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔