اوٹاوا(پاکستان نیوز) کینیڈا کے ایک معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور میں بھارتی نژاد لڑکی کی موت سے متعلق ساتھی ورکرز کی جانب سے ہولناک انکشافات کئے گئے ہیں۔ بھارتی نژاد نوجوان لڑکی گرسمرن کور جو کینیڈا کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں نوکری کرتی تھی، لڑکی کی جلی ہوئی لاش 19 اکتوبر کو اسٹور کے ایک واک ان اوون (بھٹی) سے ملی تھیں، تاہم اب اس حوالے ساتھی ورکرز کی جانب سے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔ایک نئے انکشاف میں اسٹور کے ورکرز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسے دہکتی ہوئی بھٹی میں دھکا دیا گیا تھا۔