نیویارک؛ 51ہزار ڈرائیونگ لائسنس معطل

0
57

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک اسٹیٹ کے محکمہ موٹر وہیکلز نے خبردار کیا ہے کہ یکم مارچ 2020 اور 31اگست 2021 کے درمیان لائسنس کی تجدید اور ویژن ٹیسٹ جمع نہ کروانے والے 51 ہزار ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے جا سکتے ہیں ، ڈی ایم وی کے مطابق اب ڈرائیورز کو ویژن ٹیسٹ جمع کرانے کے قانون کی پابندی کرنا ہوگی، بصورت دیگر معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے والے ڈرائیورز پر 200 تا 500ڈالرز تک کا ٹکٹ لگ سکتا ہے، جبکہ سزا کے طور پر تیس دن تک جیل بھی کاٹنا پڑ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here