تیزاب پھینکا گیا تو سمجھی کسی نے مذاق میںگرم مشروب ڈال دیا:نافیہ اکرام

0
89

برش اور دیگر معمول کے کاموں میںدشواری کاسامنا ، نہیںجانتی کسی نے یہ حرکت کیوں کی؟گفتگو
ناسو کائونٹی پولیس نے ملزم کی اطلاع دینے والے کیلئے انعامی رقم بڑھا کر 20ہزار ڈالر کر دی
معروف کوکنگ شو کی میزبان نے نافیہ کیلئے 3لاکھ 73ہزار ڈالر جمع کرلیے، کیئر کا بھی ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

نیویارک (پاکستان نیوز)تیزاب گردی کا شکار ہونے والی پاکستانی امریکی طالبہ 21 سالہ نافیہ اکرام نے بتایا کہ کسی نے مجھ پر پیچھے کی طرف سے مائع چیز پھینکی تو میں سمجھی کسی نے مذاق میں کوئی گرم مشروب مجھ پر پھینک دیا ہے جس پر جلد میں اپنے گھر میں داخل ہوئی تو میرے چہرے اور گلے میں جلن شروع ہوگئی ، میں نے اپنے والدہ کو آواز دی تو وہ واش روم سے نکل کر آئیں اور میرے کپڑے اتارنا شروع کیے تو ان کے جسم پر بھی تیزاب گرگیا اور وہ زخمی ہوئیں ، اس دوران بروقت ایمبولینس کے پہنچنے سے میری جان بچ گئی کیونکہ مجھے عین موقع پر سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگی تھی ، نافیہ نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کروں گی اگر پہلے کی طرح اپنی زندگی کو جاری رکھ سکوں ، نافیہ نے بتایا کہ اس کو برش کرنے اور دیگر کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، نافیہ نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور وہ نہیں جانتی کہ کوئی کیوں اس قدر ناراض ہوا کہ مجھ پر تیزاب پھینک دیا ، ناسو کائونٹی پولیس نے ملزم کے متعلق اطلاع دینے والے کے لیے انعام کو بڑھا کر 20 ہزار ڈالرکر دیا ہے ، کوکنگ پروگرام ’’ٹاپ شیف‘‘ کی میزبان پدما لکشمی نے نافیہ کے لیے 3لاکھ 73 ہزار ڈالر کی امدادی رقم جمع کرلی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کو نفرت آمیز قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ، ہماری تفتیش ابھی جاری ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بھی پولیس سے ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کر دیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here