دنیا کے تمام ممالک عام افراد اور ورکرز کیلئے معاشی سپورٹ پروگرام جاری رکھیں:کرسٹالینا
واشنگٹن(پاکستان نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کی چیف کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث عالمی معیشت کچھ بہتری کے باوجود اب بھی مشکلات کا شکار ہے۔واشنگٹن سے جاری بیان میں انہوں نے تنبیہ کی کہ کورونا وائرس کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہے۔ کورونا کی وبا سے غربت اور عدم مساوات میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ دنیا کے تمام ممالک عام افراد اور ورکرز کیلئے معاشی سپورٹ پروگرام جاری رکھیں۔