عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر

0
457

جدہ(پاکستان نیوز) سعودی عرب میں اس سال عمرہ موسم کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022 تک پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار 3 عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرہ موسم کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 13 لاکھ 380 واپس جا چکے جبکہ 9 مئی تک مدینہ منورہ میں باقی رہ جانے والیعمرہ زائرین کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار580 ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت حج وعمرہ برائے امور زیارت نے بیان میں کہا کہ اس سال مدینہ منورہ آنے والوں میں سب سے زیادہ عراقی عمرہ زائرین تھے۔ ان کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 815 رہی۔ پاکستانی عمرہ زائرین دوسرے نمبر پر رہے ان کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 3 ریکارڈ کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here