صدر SAASBAچودھری اکرم کی دورۂ پاکستان کے بعد امریکہ واپسی

0
87

نیویارک (پاکستان نیوز) SAASBAتنظیم کے صدر ، ناسو کائونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی ٹرانزیشن ٹیم کے رکن، سینئر ایڈوائزر ،ایشین افیئر اینڈ مسلم کمیونٹی کے کائونٹی ایگزیکٹو چودھری اکرم آف رحمانیہ کامیاب دورہ پاکستان کے بعد امریکہ واپس پہنچ گئے ہیں، دورہ پاکستان کے دوران چودھری اکرم کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے SAASBAتنظیم کے حوالے سے شاندار کارکردگی پر اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا، قاسم سور ی نے چودھری اکرم کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چودھری اکرم اپنی بہترین کارکردگی کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے ، چودھری اکرم کی سینیٹ میں سٹینڈنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر نور حیات بلوچ سے بھی ملاقات ہوئی جس کے دوران نور حیات نے چودھری اکرم کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا، قومی اسمبلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر ملک صاحب سے بھی چودھری اکرم کی ملاقات ہوئی جس کے دوران تنویر ملک نے چودھری اکرم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دیار غار میں اپنی بہترین کاوشوں سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں جس کی ہم قدر کرتے ہیں،گجرات میں چیمبر آف کامرس اور پریس کلب کی جانب سے چودھری اکرم کے اعزاز میں ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں چیمبر کی اہم شخصیات نے شرکت کی، دورہ پاکستان کے دوران چودھری اکرم کی ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری فاروق اور سینئر سول جج قیصر شہزاد سے بھی ملاقات ہوئی جنھوں نے چودھری اکرم کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا ، جسٹس چودھری فاروق اور سینئر سول جج قیصر شہزاد نے چودھری اکرم کے اعزاز میں ناشتے کا بھی اہتمام کیا ۔ لاہور میں مسلم لیگ نواز کے سابق جنرل سیکرٹری ، سابق وزیر صحت ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے چودھری اکرم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ،جس میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک ، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ ، ، ایم پی اے چودھری شہباز، ایم پی اے رمضان بھٹی ، ایم پی اے سعدیہ تیمور، ایم پی اے راحیلہ خادم حسین ، ایم پی اے سیف کھوکھر ، ایم پی اے میاں سلیم ، سابق ایم این اے نصیر احمد بھٹہ ، سابق ایم پی اے انیلا اختر، سابق چیئرمین شعبہ ماحولیات شہباز جٹ ، شہزاد علی شاہ ، ایڈووکیٹ رفاقت ڈوگر ، کرنل گیلانی اور دیگر افراد نے شرکت کی ، شرکا نے چودھری اکرم کی دیار غیر میں کاوشوں کو پاکستان کے لیے قابل فخر قرار دیا اور اُمید کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ لاہور میں بزنس کمیونٹی کے سرکرہ رہنما خواجہ سہیل احمد اور برادر ایمبرائیڈری کے مالک محمد علی نے بھی چودھری اکرم کے اعزاز میں ڈنر کا انعقاد کیا، SAASBA کے صدر چودھری اکرم نے پاکستانیوں کی جانب سے مہمان نواز ی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان پر مجھے جس محبت اور پیار سے نوازا گیا وہ اپنی مثال آپ ہے، میں ان تمام بھائیوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنھوں نے میرے اعزاز میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا اور بھرپور عزت بخشی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here