نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کو سپریم کورٹ میں دائر اپنے ایک اور مقدمے میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ، عدالت عظمیٰ نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے مردم شماری میں بغیر دستاویزات تارکین کو نکالنے کے درخواست کو اکثریتی رائے سے مسترد کر دیا ہے ،9 رکنی ججز پینل نے 6-3 کی رائے سے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کو مردم شماری سے بغیر دستاویزات افراد کو نکالنے سے یکسر طور پر منع کر دیا ہے ، عدالت نے قرار دیا کہ 12ریاستوں کی جانب سے مقدمے میں فریق بننے اور دلائل دینے کا عمل ایک غیر مسمم ارادی فعل کا حصہ ہے جس کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔