مظاہرین کے دو گروپس میں نسلی پرستی کے خلاف ہونے والا مباحثہ تشدد میں بدل گیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بیچ بچاﺅ کرایا
نیویارک (پاکستان نیوز) فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ہونے والا مظاہرہ کوئینز کے علاقے میں پہنچنے پر مشتعل ہو گیا ، عین اس وقت جب دوسرے گروپ کے افراد بھی مظاہرے کے پاس جمع ہونے شروع ہوگئے اور دونوں کی آپس میں بحث کے آغاز کے موقع پر سب کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ، اس موقع پر پولیس نے بیچ بچاﺅ کراتے ہوئے مظاہرین کو قابو میںکرنے کی کوشش لیکن کچھ لوگوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جوکہ دیکھتے دیکھتے تشدد میںبدل گئی ، مظاہرے کے دوران لوگوں کے رش کے دوران درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، پولیس کے مطابق مظاہرین کے دو گروپس کے دوران نسلی پرستی پر بحث و مباحثے کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے تھے ، صورتحال کو بعد میں قابو میں کیا گیا۔