کوئینز میں 19جولائی کو امن ریلی نکالنے کا اعلان

0
162

امن ریلی میں کوینز ڈسٹرکٹ اٹارنی اور کوینز بورو پریذیڈنٹ شیرون لی خصوصی کردار ادا کررہی ہیں

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک کے بورو کوینز میں بڑھتے ہوئے گن وائلنس کے پیش نظر19جولائی کو امن ریلی نکالی جائے گی۔ امن ریلی کے انعقاد میں کوینز ڈسٹرکٹ اٹارنی اور کوینز بورو پریذیڈنٹ شیرون لی خصوصی کردار ادا کررہی ہیں۔امن ریلی کے انعقاد میں اہم منتخب قائدین اور اہم شخصیات اور ارکان شریک ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز میلنڈ کیٹز کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان میںکہا گیا ہے کہ آئیے امن کے لئے مل کر اپنا کردار ادا کریں گن وائلنس کے خلاف مل کر اپنا متحدہ کردار ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کیٹز کی جانب سے تمام کمیونٹی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔امن ریلی 19جولائی کو شام چار سے چھ بجے تک نکالی جائے گی۔ ریلی رائے وائکنز پارک واقع میرک بلیوارڈ پر نکالی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here