میئر کو رشوت کی پیشکش پر ریسٹورنٹ کے مالک ہریندر سنگھ کو 4سال قید

0
340

نیویارک (پاکستان نیوز) ریسٹورنٹ چین کے مالک بھارتی نژاد 61 سالہ ہریندر سنگھ کو میئر ڈی بلاسیو کو رشوت کی پیشکش کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ہریندر سنگھ کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر نسبتاً نرم سزا سنائی گئی۔مجرم نے مقامی سیاستدان کو مجرم ٹھہرانے میں مدد کی اور بڑے پیمانے پر بدعنوانی کو بے نقاب کیا،سنگھ کے پاس ایک درجن ریستوراں اور کیٹرنگ کی سہولیات تھیں۔ اس نے 2016 میں عدالت میں آٹھ الزامات کا اعتراف کیا، جن میں رشوت، ٹیکس قانون کی خلاف ورزی اور ہرجانے کے لیے وفاقی ایجنسی کو $1 ملین کا جعلی دعویٰ کرنا شامل ہے تاہم استغاثہ نے سیاستدان پر کوئی الزام نہیں لگایا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس نے اپنی مہم کو دی گئی رقم سے ذاتی طور پر فائدہ اٹھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here