پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، 30اہلکار ہلاک ہوگئے:فوکس نیوز

0
127

واشنگٹن (پاکستان نیوز)پولیس آفیسرز پر فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ برس جنوری سے رواں برس جنوری تک پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں 67 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 30 پولیس آفیسرز فائرنگ کا نشانہ بننے پر جان کی بازی ہارگئے، فوکس نیوز کے نمائندے کیسی سٹیگل کی رپورٹ کے مطابق پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں بدترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے دوران 30 کے قریب پولیس آفیسرز جان کی بازی ہار گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جھاڑیوں کی آڑ لینے والے پانچ پولیس آفیسرز فائرنگ سے زخمی ہوئے جس میں تین جان کی بازی ہار گئے، پولیس آفیسرز کو واشنگٹن، مونٹانا، میکسیکو، کیرولینا ، الانائے، کیلیفورنیا ، اوکلاہامہ ، نیوواڈا ، الباما اور جارجیا میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس آفیسرز پر فائرنگ کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here