کراچی(پاکستان نیوز)امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لئے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں۔ عافیہ موومنٹ کی ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ ابھی تک امریکی جیل میں ہیں افغانستان یا کسی دوسرے ملک میں نہیں جیسے ہی ایف ایم سی کارسویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہو گی۔ ڈاکٹر فوزیہ قوم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔ انہوں اپیل کی کہ دعا کریں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی خوشخبری کے ساتھ ڈاکٹر صاحبہ کی وطن واپسی ہو۔ ڈاکٹر فوزیہ کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔