ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آ گئیں

0
56

نیویارک ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی
معلومات سامنے آ گئیں
(پاکستان نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی نئی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ محکمہ انصاف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات تلاش کرنے کا اختیار خطرناک فورس کو دیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اگست 2022 میں فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر سیف کو توڑ دیا تھا۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصبِ صدارت چھوڑنے کے باوجود 300 سے زائد اہم دستاویزات فلوریڈا میں اپنے گھر میں ہی رکھ لی تھیں جو عدالتی حکم پر چھاپے کے بعد برآمد ہوئی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 77 سالہ ٹرمپ پر 2021 میں صدارتی ہاس سے نکلنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ میڈیا نے اب اس حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آئی حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ کلاسیفائیڈ معلومات اور امریکی حکومت کے ریکارڈ کو ڈھونڈ کر تحویل میں لیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here