سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نمائندے آندرے کارسن کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہئے :کیئر
نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کی جانب سے کیپٹل ہل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ، ہٹ لسٹ میں شامل نمائندے آندرے کارسن سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے ، کارسن کو سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کیئر نے مطالبہ کیا ہے کہ نمائندے کارسن کو فل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔کیپٹل ہل حملے کے الزام میں الباما کے 70 سالہ لونی کوف مین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کے قبضے میں بارودی مواد اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔