اکثریتی لیڈر چک شومرکی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں غیرقانونی تارکین کا دھرنا

0
137

نیویارک (پاکستان نیوز) سینکڑوں تارکین نے امریکی شہریت کے حصول کے لیے سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا ہے ، تارکین کی بڑی تعداد اپنے ساتھ بسترے ، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان لے کر وہاں پہنچی ہے ، چک شومر غیرقانونی تارکین کو امریکی شہریت دلوانے میں اہم کردار سمجھے جاتے ہیں ، چک شومر کے دبائو میں آ کر ڈیموکریٹس لاکھوں غیر قانونی تارکین کو امریکی شہریت دے سکتے ہیں ، غیرقانونی تارکین کی جانب سے NOSleep مہم شروع کی گئی ہے جب تک ان کا رہائشی سٹیٹس قانونی نہیں ہوگا وہ نیند کو خیرآباد کہہ دیں گے ، مظاہرے میں شریک ایک غیرقانونی تارک وطن نے کہا کہ میں مظاہرے میں شریک ہوں اور ہم سب چک شومر کے گھر کے سامنے اس وقت بیٹھے رہیں گے جب تک وہ ہمارا قانونی سٹیٹس بحال کرانے میں مدد نہیں کرتے ۔اس موقع پر نیویارک امیگریشن کولیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد اعواد نے کہا کہ ہم نے کشتیاں جلا کر اپنی مہم کا آغاز کیا ہے ، قانونی سٹیٹس بحال کرائے بغیر چک شومر کے گھر کے باہر سے نہیں ہٹیں گے ، ہمارا ایک ایک لمحہ اذیت میں گزر رہا ہے ۔ ادھیکار فائونڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پابترا بنجمن نے کہا کہ ہم غیرقانونی تارکین کو شہریت دلانے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس کو جیتنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے ، نیو امیگرین کمیونٹی امپاورمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مینوئل کاسترو نے کہا کہ غیرقانونی تارکین کسی مقصد کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں ، متعلقہ افراد کو اس طرف توجہ دینی چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here