دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری،پاکستان88واں نمبر

0
199

لندن(پاکستان نیوز)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا، اس سے قبل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا تھا۔ورلڈ پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پاسپورٹ کے حامل افراد کا ایک سو باون ممالک میں داخلہ ممکن ہے جب کہ اماراتی شہریوں کی اٹھانوے ممالک میں ویزا فری انٹری ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 54 ممالک میں اماراتی شہریوں کو آمد پر ویزہ جاری کیا جاتا ہے، صرف چھیالیس ممالک کا آمد سے قبل ویزہ درکار ہوتا ہے۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کا دوسرا، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریا، لکزمبرگ، اسپین، اٹلی، سویزرلینڈ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا 88 طاقت ور ترین پاسپورٹ ہے جس کے حامل افراد 37 ممالک میں جا سکتے ہیں۔ بھارت کا اس فہرست میں 71واں نمبر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here