اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا، رکن امریکی کانگریس الیگزینڈریا

0
74

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک سے امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہمیں فلسطینیوں پر ہونیوالے ظلم و ستم کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسرائیل ایک منصوبے کے تحت ان کی نسل کشی کر رہا ہے اور افسوس کہ امریکہ سمیت تمام بڑی طاقتیں خاموش تماشائی جیسا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہمیں غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں بے گناہوں کیلئے امن اور تحفظ کیلئے دعا کرنی چاہیے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جس طرح ظلم و بربریت کا نظام کیے ہوئے ہیں تاریخ انہیں ہمیشہ ایک قاتل کے روپ میں یاد کریگی اس موقع پر ہمیں مظلوموں کی حمایت اور ان کی مدد کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here