سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان نے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا :منیر اکرم
نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ منیر اکرم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم یوم سیاہ کشمیر منارہے ہیں، یہ وہ دن ہے جس دن کشمیر کے مہاراجہ نے ہندوستان سے الحاق کے خط پر دستخط کرنا تھے تاہم ہم نے کبھی دستخط شدہ کاپی نہیں دیکھی اور نہ ہی اس نام نہاد الحاق کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست ، 2019 کو بھارت نے کشمیر سے متعلق قانونی دعوے کی خاطر کسی بھی طرح کی پیش کش کو دور کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے میثاق کے اصولوں کے وعدہ کے مطابق پاکستان نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی ہے۔