واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے تارکین سے بائیومیٹرک ڈیٹا اکٹھے کرنے کے قانون کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ، اس قانون کو ختم کرنے کی تجویز ٹرمپ دور حکومت میں دی گئی تھی لیکن بد قسمتی سے عمل نہیںکیا گیا جس کے بعد تجویز بائیڈن حکومت تک پہنچی تو اس پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے تحت تارکین سے بائیومیٹرک ڈی این اے لینے کی بجائے ان کے چہرے کی موثر شناخت کو یقینی بنایا جائے گا ۔