جنگجو سٹوکس نے لیڈر کے میدان میں فتح کا جھنڈا لہرا دیا

0
227

لیڈز(پاکستان نیوز) بین سٹوکس کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی، انگلش ٹیم نے 359 رنز کا ہدف میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 286 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد سٹوکس کینگروز باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے ، انہوں نے جیک لیچ کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کی شراکت میں 76رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلوائی، سٹوکس نے 8 چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس میچ میں فتح سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے 32پوائنٹس ہوگئے جبکہ آسٹریلیا کے پہلے ہی 32پوائنٹس ہیں۔گزشتہ روز انگلش ٹیم نے 156 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 203 رنز درکار تھے جبکہ جوروٹ 75 اور بین سٹوکس 2 رنز پر کھیل رہے تھے ، دن کے چھٹے اوور میں نیتھن لیون نے روٹ کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، وہ 77 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، اس کے بعد سٹوکس اور جونی بیئرسٹو نے 86 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 245 تک پہنچا دیا،ہیزل ووڈ کے ہاتھوں بیئرسٹو 36 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، 253 کے سکور پر انگلش ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب جوز بٹلر 1 رن بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے ، کرس ووکس بھی1 رن بنا کر ہیزلووڈ کی گیند کا نشانہ بن گئے ، 286 کے سکور پر انگلینڈ کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گر گئیں اور میزبان ٹیم پر دباﺅ مزید بڑھ گیا، جوفرا آرچر 15 اور سٹورٹ براڈ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ، 286 کے سکور پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد سٹوکس کینگروز باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے ، انہوں نے غیرمعمولی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، لیچ 1 رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here