واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی صدر ظہران ممدانی کے نیویارک کے میئر منتخب ہونے پر شہر کے لیے وفاقی فنڈنگ بند کرنے کے بیان پر اب بھی قائم ہیں ، ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ ظہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر اپنی مہم کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے وفاقی فنڈنگ نہیں ملے گی۔ ٹرمپ دھمکیاں دیتے رہتے ہیں کہ اگر ظہران ممدانی میئر منتخب ہوئے تو نیویارک شہر کی وفاقی فنڈنگ بند کر دیں گے۔شہر کے مالی سال 2025 کے بجٹ میں وفاقی فنڈنگ میں $9.7 بلین شامل ہیں، جو کل کا تقریباً 8.3% ہے، اگر ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہو جاتے ہیں تو یہ شہر وفاقی حکومت کے ساتھ ایک بڑے تعطل کا شکار ہو سکتا ہے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ ایسے مسائل کا شکار ہوں گے جیسے ہمارے ایک عظیم شہر کی تاریخ میں کوئی میئر نہیں تھا۔یاد رکھو، اسے بطور صدر، اپنے تمام جعلی کمیونسٹ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مجھ سے رقم کی ضرورت ہے۔










