کنکٹی کٹ میں امیگریشن فراڈ پر پاکستانی جوڑے کو قید کی سزا

0
81

کنکٹی کٹ (پاکستان نیوز)امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں امیگریشن فراڈ اور ٹیکس چوری کے الزامات پر پاکستانی نڑاد میاں بیوی کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی اٹارنی آفس کے مطابق بابراعظم خان، عمر 46 سال، کو 18 ماہ قید اور دو سال نگرانی کی سزا دی گئی جبکہ ان کی اہلیہ خدیجہ خان کو 60 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق بابراعظم اور خدیجہ خان نے 2015 سے 2020 کے دوران اپنی کمپنیوں کے ذریعے درجنوں امیگرنٹس کو جھوٹے امیگریشن کیسز کے نام پر دھوکہ دیا۔ خدیجہ خان خود کو امیگریشن وکیل ظاہر کرتی رہیں، حالانکہ وہ وکیل نہیں تھیں۔ دونوں نے جھوٹے کاغذات تیار کر کے امریکی امیگریشن ادارے (USCIS) میں جمع کرائے جس سے متاثرین کو 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔مزید یہ کہ بابراعظم خان نے 2016 میں اپنی آمدنی ٹیکس حکام کو ظاہر نہیں کی اور تقریباً 8 ہزار ڈالر کا ٹیکس چوری کیا۔ عدالت نے بابراعظم خان کو 3 لاکھ 71 ہزار 743 ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے، جس میں سے زیادہ تر رقم اہلیہ کے ساتھ مل کر ادا کرنا ہوگی۔یہ مقدمہ ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشن اور انٹرنل ریونیو سروس کی کرمنل ڈویڑن نے امریکی امیگریشن سروس کی مدد سے تیار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here