مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا

0
166

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ مریم نواز کو پارٹی کے چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔میاں شہباز شریف جو کہ وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں محدود شرکت کے اختیار رکھتے ہیں، کی صورتحال ک پیش نظر مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کئے جانے کا مطلب ہے کہ پارٹی کی قیادت اْن کو سونپ دی گئی ہے۔ مریم نواز کی تقرری اس بات کا بھی عندئیہ ہے کہ پارٹی سیاسی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں چلانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت لیگی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے امریکہ میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین و عہدیداران روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا محمد سعید، احمد جان سمیت دیگر کی جانب سے مریم نواز کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک ولولہ خیز کردار ادا کرے گی۔