لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ناقد اور نو منتخب رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے نے اپنی کامیابی کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔ وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے لیڈر سرکیر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے معروف سیاستدان جارج گیلووے نے سرامجی جنگوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔