مسلم امیدواروں کی اکثریت اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی

0
95

نیویارک (پاکستان نیوز) مڈ ٹرم الیکشن کے دوران مسلم امیدواروں کی بڑی تعداد اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے ، جس پر مسلم کمیونٹی کو شکر گزار بھی ہونا چاہئے، خاتون مسلم امیدوار نبیلہ اسلام بھی انہیں امیدواروں میں شامل ہیں جن کو دو سال قبل الیکشن میں شکست ہوئی لیکن اس مرتبہ انھوں نے اپنی بڑی حریف الیکزینڈریا اوکیسو کورٹیز کو شکست سے دوچار کر کے کامیابی حاصل کی، نبیلہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سے مجھے 52 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن اور جیٹ پیک کے مطابق امریکہ میں مسلم امیدواروں کی نمائندگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 2020 میں 71 سیٹوں کے مقابلے میں مسلم امیدواروں نے رواں برس مڈ ٹرم الیکشن میں 83 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، مسلم امیدواروں نے ٹیکساس، الانوئے، کیلیفورنیا، منی سوٹا، میانے، اوہائیو، اور پنسلووینیا سے اپنی سیٹیں جیت لیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صومالی، پاکستانی، افغانی، بھارتی اور فلسطینی نژاد امیدوار شامل تھے، اور اکثریت ڈیموکریٹس سے تعلق رکھتی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here