سورج میں 10لاکھ کلومیٹر طویل سوراخ

0
3

ماسکو(پاکستان نیوز) روسی سائنسدانوں نے سورج میں 10لاکھ کلومیٹر طویل ایک بڑا سوراخ دریافت کر لیا۔ پشکوف انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق یہ سوراخ سورج کے11سالہ سولر منیمم چکر سے منسلک ہے جس کا اگلا دور 2029-30 میں شروع ہوگا، سوراخ کی دریافت گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی، اس کا حجم سورج کے نصف قطر سے بڑا ہے۔روسی سپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کے مطابق رواں سال مقناطیسی طوفان بڑھ سکتے، یہ عمل 2028 تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران سورج سے خارج پلازما کی لہریں60 ڈگری سے زائد عرض البلد والے علاقوں میں قطبی روشنیاں پیدا اور ریڈیو یا بجلی کے نظام میں خلل ڈال سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سورج پر موجود دھبے چند دن سے چند ماہ زندہ رہ سکتے ہیں، یہ دھبے شمسی دھماکوں اور کورونل ماس ایجیکشن کے قریب نمودار اور زمین پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here