نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کی تعداد میں کوئی کمی دیکھنی میں نہیں آ رہی ہے ، گزشتہ دنوں لانگ آئی لینڈ سے 27ہزار سے زائد افراد نے بے روزگاری کا دعویٰ کر دیا ہے ، گزشتہ 8ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار لانگ آئی لینڈرز نے بے روزگاری کیلئے کوائف درج کرائے ہیں ، ریاست نیویارک کے حوالے سے بات کی جائے تو اب تک 20لاکھ سے زائد افراد بے روزگاری کے حوالے سے اپنے کوائف جمع کرا چکے ہیں ۔حکومت اب تک 7.4ارب ڈالر کی خطیر رقم بے روزگاری الاﺅنس کی مد میں شہریوں کو دے چکی ہے ۔