18 ستمبر کوگورنر کیتھی ہوشل کی مسلم کمیونٹی کیساتھ ملاقات طے

0
8
NEW YORK, NEW YORK - MARCH 19: New York Gov. Kathy Hochul attends a press conference on the release of NYC High School student Dylan Lopez Contreras at Middle Church on March 19, 2026 in New York City. Lopez Contreras was freed after spending nearly a year of detention after being arrested by Immigration and Customs Enforcement (ICE) agents at a Lower Manhattan courthouse while attending a mandatory hearing. (Photo by Michael M. Santiago/Getty Images)

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں جاری انتخابی گہما گمی اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران مسلمان ووٹرز کو درپیش چیلنجز اور بالخصوص نفرت انگیز مہم جوئی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فرینڈز آف پاتھ کے زیر اہتمام ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور مقامی مسلم برادری کے درمیان 18 ستمبر کو ایک خصوصی ملاقات طے پائی ہے۔ یہ اجلاس ہکس ول میں دوپہر 2:30 سے 30:3 بجے کے درمیان مارکی آن برآڈوے میں منعقد ہوگا، جس میں کمیونٹی رہنما اور عام ووٹرز بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ لانگ آئی لینڈ کی مسلم برادری نے حالیہ دنوں میں سیاسی مہمات کے دوران ابھرنے والے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ اس نشست میں اپنے تحفظات براہ راست گورنر کے گوش گزار کریں گے۔ تنظیم کے ممتاز نمائندوں غلام سرور، علی محمد اور محمد اشرف اعظمی کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد مسلم ووٹرز کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور انہیں درپیش غیر یقینی صورتحال سے صوبائی حکومت کو آگاہ کرنا ہے۔ منتظمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جمہوریت میں سیاسی اختلافات اور نظریاتی تنقید کا حق ہر شہری کو حاصل ہے، تاہم مذہبی تفریق، اسلام فوبیا اور نفرت انگیزی کو فروغ دینے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے برادری کے تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اس نشست میں بھرپور اور فعال شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ مسلم ووٹرز کا مؤقف ایک قوت کے ساتھ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے اور مستقبل میں ان کے حقوق و تحفظ کی ضمانت ممکن بنائی جا سکے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here