پولینڈ میں مظاہرین نے روسی سفیر پر سرخ رنگ پھینک دیا

0
122

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز)پولینڈ میں مظاہرین نے روسی سفیر پر سرخ رنگ پھینک دیا، یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی مخالفت کرنے والے تحریک پسندوں کے ایک گروپ نے وارسا میں واقع سابق سویت فوجیوں کے قبرستان میں روسی سفیر کی موجودگی پر بطور احتجاج سرخ رنگ پھینکا،روسی سفیر کا چہرہ ہاتھ اور کپڑے اس رنگ سے لال ہو گئے۔ یوکرینی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے مظاہرین نے روس کے خلاف نعرے بازی بھی کی بعد ازاں حفاظتی قوتوں نے اس واقعے کو قابو میں کیا۔ مظاہرین نے بہت سارے پینٹ کے ساتھ روسی سفیر کا استقبال کیا۔ سرگئی اینڈریو وارسا کے قبرستان میں ریڈ آرمی کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔نازیوں کے خلاف لڑنے والے 20 ہزار کے قریب فوجیوں کی آخری آرام گاہ پر ہونے والی تقریب کے دوران مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو کہ روسی سفیر کو اپنے پاس دیکھ کر اشتعال میں آگئی اور روسی سفیر کے چہرے پر سرخ رنگ پھینک دیا ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرائنی مظاہرین کی جانب سے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے جبکہ یورپ کے لوگوں کو آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونا چاہئے۔کچھ روسی مبصرین نے مشورہ دیا کہ سفیر پر حملہ ماسکو کو اسے واپس بلانے کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here